پاکستانی خبریں

سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔خصوصی عدالت نے تمام گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کردی

خلیج اردو

اسلام آباد: سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔خصوصی عدالت نے تمام گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کرینگے۔ عدالت نے تمام گواہوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔ جیل سماعت
میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کون کون سے وکلا پیش ہونگے۔ وکیل سلمان صفدر نے لسٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ گزشتہ سماعت پر گواہاں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے تھے۔

 

دوسری جانب خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت
درخواست میں سماعت کی۔ عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کر دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع درخواست میں جیل سماعت کے وزارت قانون کے نوٹفکیشنز کو عدالتی ریکارڈ پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button