خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستانی پاسپورٹ چار سال گزر جانے کے باوجود اپنی قدر بہتر نہ کر سکا۔ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے پاسپورٹ کی فہرست میں پیچھے ۔پاکستانی پاسپورٹ فہرست میں عراق ،شام اور افغانستان سے صرف آگے۔
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی 79فیصد آبادی 40سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ملک کے موجودہ معاشی حالات کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانے کی خواہاں ہے۔۔تاہم ایسے میں دنیا بھر کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں بہتری نہ آنے سے متعلق بتا دیا۔
ہینلے رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 100ویں نمبر پر موجود ہے ۔۔۔ عراق، شام اور افغانستان کے ممالک ہی اس فہرست میں پاکستان سے پیچھے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کی صرف 33 ریاستوں تک ویزہ فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں ،جبکہ عراق 31 شام 28 اور افغان پاسپورٹ صرف 26 مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ڈکلیئر کیا گیا ہے جس کے حامل افراد 195 ممالک تک ویزا فری انٹری لے سکتے ہیں۔۔۔جرمنی، اٹلی، جاپان، فرانس اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں اور ان پاسپورٹس پر 192 مقامات تک ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن ہیں جو 191 ممالک تک رسائی دیتے ہیں۔
برطانیہ 190 ریاستوں تک رسائی کے ساتھ بیلجیئم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ امریکا 186 مقامات تک رسائی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔۔۔اگر متحدہ عرب امارات کی بات کی جائے تو یو اے ای نے پہلی بار ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی ہے جس کے بعد یو اے ای کے پاسپورٹ کے حامل افراد 185ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔