خلیج اردو: حافظ آباد میں تین افراد کی واک کرتی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش،خاتون نےایک شخص کا اینٹ مار کر سر پھاڑ دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ مراد بخش میں پیش آیا،جہاں تین ملزمان نے واک کرتی خاتون کو اکیلا دیکھ کر ہراساں کرنےکی کوشش کی۔
تاہم خاتون نے اینٹ مار کر ایک شخص کا سر پھاڑ دیا جس پر زخمی ملزم کے دیگر دو ساتھیوں نے خاتون پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئی،جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو ٹی ایچ کیو اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔