پاکستانی خبریں

پاکستان میں رواں برس بھی پچھلے سال کی طرح بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے پارلیمنٹ کو بتا دیا

خلیج اردو

دبئی: پاکستان میں قدرتی آفات کے منتظم ادارہ این ڈی ایم نے رواں سال خطرناک اور تباہ کن سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ رواں برس تباہ کن سیلاب کا 72 فیصد امکان ہے۔ رواں برس زرعی اجناس کا سنگین بحران بھی آسکتا ہے۔رواں برس سیلاب آیا تو معیشت اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔

 

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ رواں برس گزشتہ سال سے زیادہ سنگین سیلاب کا 72 فیصد امکان ہے۔

 

ملک بھر میں 36 مقامات پر فلڈ ارلی واننگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چین کے پاس کم سے کم ایک سال قبل فلڈوارننگ جاری کرنے کا نظام موجود ہے جو 90 فیصد تک درست پیش گوئی کر سکتا ہے۔

 

پاکستان نے متعدد مرتبہ چین سے ارلی وارننگ سسٹم کی منتقلی کا مطالبہ کیا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

 

اگر رواں برس بھی سیلاب آیا تو بڑی تباہی کا خدشہ ہے اور ملکی معیشت اس کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہو گی۔ پی اے سی نے این ڈی ایم اے کو چین سے ارلی وارننگ سسٹم کے حصول کی بھی ہدایت کردی۔

 

کمیٹی نے گزشتہ برس سیلاب متاثرین کو امداد کی تقسیم کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ برس کے سیلاب متاثرین کو 10 ارب روپے این ڈی ایم اے اور 70 ارب روپے بی آئی ایس پی کے ذریعے تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button