خلیج اردو آن لائن:
جمعرات کے روز پاکستانی کی سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم کی بریت کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کی بریت کے بارے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ سعید کی رہائی یقینی ہوگئی ہے۔
ڈینئیل پرل کو اغوا کرنے اور قتل کرنے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ سعید کے وکیل نے نجی خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ "عدالت نے فیصلے کے دوران کہا ہے کہ ملزم نے اس مقدمے میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا”۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ نے عمر شیخ کو قتل کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے اسکی سزا اغوا تک محدود کر دی تھی۔ اور اسکی سزائے موت ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈٰنئیل پرل امریکی میگزین وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی تھا جسے 2002 میں دہشت گردوں کے خلاف تحقیق کے دوران کراچی سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
اغوا کے ایک مہینے بعد اسکو قتل کرنے کی ویڈیو امریکی قونصلیٹ بھیج دی گئی تھی۔
Source: Khaleej Times







