پاکستانی خبریں

عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے قیمتی تحائف لینے سے متعلق نیب کی انکوائری کو چیلنج کر دیا۔

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس پر عدالت سے رجوع کرلیا۔۔۔اپنی درخواست میں سابق خاتون اول نے نیب کو بھی فریق بنایا ہے

 

توشہ خانہ قیمتی تحائف سے متعلق انکوائری پر نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نوٹس کا مقاملہ۔۔۔۔ بشری بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کال اپ نوٹسز چیلنج کردیا

 

سابق خاتون اوّل بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں توشہ خانہ کیس میں انکوائری کے لیے نیب طلبی کے نوٹس کو نیب کے نئے قوانین سے متصادم قرار دیا ہے

 

درخواست میں  نیب کو بھی فریق بناتے ہوئے بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے ،نیب انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی توشہ خانہ نیب تحقیقات کے خلاف رجوع کر رکھا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button