پاکستانی خبریں

عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیگ ہوگئی

خلیج اردو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

 

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر کھینچنے پر اظہار برہمی کررہی ہیں۔

آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جہاں بشریٰ بی بی انعام خان پر برہم ہوکر اسے نوکری سے برخاست کر دیتی ہے۔

 

پی ٹی آئی نے آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آڈیو کٹ پیسٹ ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button