خلیج اردو
عاطف خان خٹک
راولپنڈی: وطن کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دھرتی ماں کے دو اور بیٹے فرض نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران دو سپاہی شہید ہوگئے۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اصرار شامل ہیں۔ شہید 33 سالہ نائیک ساجد حسین کا تعلق خوشاب جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد اصرار کا تعلق اٹک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کی صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ قربانیوں سے حاصل کیا جانے والے امن کی خرابی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاقہ عمائدین نے افواج پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا آعادہ کیا ہے