(خلیج اردو ) پاکستان سے متحدہ عرب امارات آنے والے افراد ائیر پورٹ میں پھنس گئے۔ پری اپرول نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ائیر پورٹ پر روکا گیا۔
اسلام آباد اور پشاور ائیر سے متحدہ عرب امارات آنے کے لئے مسافروں نے کرونا ٹیسٹ کئے مگر ائیر پورٹ پر ہی 96 گھنٹے گزر گئے اور پرواز روانہ نہ ہوسکی ۔
مسافروں کی جانب سے کہا جارہا ہے بہت سے لوگ بغیر پری اپرول کے متحدہ عرب امارات چلے گئے ہیں اور ائیر عربیہ کی جانب سے ٹکٹ دیتے وقت یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی اپرول کی ضرورت نہیں مگر جب ائیر پورٹ آئے تو پرواز روانہ نہ ہوئی ۔
مسافروں کے مطابق بھاری رقم ادا کرنے ٹکٹ لئے گئے ہیں مگر اب جانے کا کوئی امکان نہیں پیدا ہورہا ۔ تین دنوں سے ائیر پورٹ میں ہیں ۔
مسافروں نے مطالبہ کیا کہ پری اپرول سسٹم کو آپ گریڈ کیا جائے کیونکہ ہمارے ویزے منسوخ نہیں اور نہ ہی ان پر ٹائم گزرا ہے تو پھر ہمیں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی ۔ مسافروں نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ذلفی بخاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کو خسارے سے بچائے ۔
Source :Pakistan Media







