
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 4 ملین درہم امداد بھیج دی ہے ۔رقم خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن کی جانب سے فوری طور پر جاری کردی گئی ہے۔
پاکستان کے لئے امداد صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر جاری کی گئی جبکہ ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نہیان کی رہنمائی میں امداد پہنچائی گئی ۔
خلیفہ فاونڈیشن ریلف ٹیم نے 75 ہزار افراد میں ادویات، ٹینٹ، اور بچوں کی خواراک تقسیم کی ۔ خلیفہ فاونڈیشن دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال میں امداد فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان کے لئے امداد بھی اسی کوشش کی ایک کھڑی ہے ۔
Source: Khaleej Times







