عالمی خبریںپاکستانی خبریں

امریکی شہری لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں،پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے مکمل طور پر فعال ہیں اور صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ امریکی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

https://twitter.com/TravelGov/status/1920373141714710926

اگر کوئی امریکی شہری کسی تنازع والے علاقے میں موجود ہے تو اسے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اس جگہ پر ہی محفوظ پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید برآں، سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر پروازوں کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔ آج صبح پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button