پاکستانی خبریں

مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مختلف رویہ اپنانا چاہیے،مراد علی شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر کیوں؟ عظمیٰ بخاری کا سخت ردعمل

خلیج اردو
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں کے بجائے پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے، حالانکہ پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی یا کسانوں سے گندم خریدی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو اقتدار سنبھالے 16 سال ہو چکے ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت نے کسانوں کے لیے 110 ارب روپے کے تاریخی پیکج، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اسکیم، سپر سیڈر، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن، اور گندم پر 15 ارب روپے کے خصوصی پیکج جیسے اقدامات کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مراد علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں جو سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کر رہے ہیں، اور انہیں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مختلف رویہ اپنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button