وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، شیخ رشید نے بھی اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا
فیض آباد دھرنا کس نے دلوایا،،، ذمہ دار کون تھا،،، وفاقی حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی،،، سپریم کورٹ بھی آگاہ کردیا گیا۔
اٹارنی جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے 2017 کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔
کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلقہ شواہد اکھٹے کرکے تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی اور گواہوں کے بیان ریکارڈ کرے گی،،، معاملے پر قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی،،،رپورٹ کے مطابق کمیٹی پہلی میٹنگ 26 اکتوبر کو کرچکی ہے،،، اور اپنی حتمی رپورٹ یکم دسمبر کو جمع کرائے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیس کے حوالے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا،،، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کا تحریکِ لبیک یا ان کے کارکنوں سے کوئی تعلق نہیں،،، وہ اپنی نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔