پاکستانی خبریں

ٹڈاپ کرپشن کیس: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تینوں مقدمات میں بری کر دیا”

خلیج اردو
کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے تینوں مقدمات میں بری کر دیا۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس 2013 سے چل رہا ہے اور آج 12 سال بعد فیصلہ آیا، کسی گواہ نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بیان نہیں دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے بنایا تھا، اور ہم ان پر کوئی گلہ نہیں رکھتے۔ ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف گواہی دینے والا آج خود ملزم بن چکا ہے، اور میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button