خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بہت سارے ملکوں نے اپنے بارڈر بند کر دیے تھے اور فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کے باعث بہت سارے لوگ امارات کے اندر پھنس گئے تھے اور بہت سارے ایسے تھے جو امارات سے باہر ملکوں میں پھنسے رہ گئے تھے۔
اب جبکہ متحدہ امارات نے سیاحوں کے لیے فضائی سفر بحال کر دیا ہے تو مختلف لوگوں کی جانب سے یہ سوال کیا جا رہا کہ کیا حال میں متحدہ عرب امارات میں نوکری حاصل کرنے والے افراد امارات میں کس ویزے پر جا سکتے ہیں اور کیا انہیں وہاں ملازمت کے لیے اجازت نامہ مل سکے گا یا نہیں؟
ایسا ہی ایک سوال گلف نیوز سے ایک صارف نے کیا جسے دبئی میں ایک بینک میں نوکری ملی ہے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث ویزوں کا اجراء بند ہونے کی صورت میں وہ دبئی نہیں آ سکا۔ اب جب کہ امارات کو سیاحوں کے لیے کھولا جا رہا ہو تو کیا وہ اماارات آ سکتا ہے؟ صارف کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں نوکری حاصل کرنا اسکا خواب تھا جس کے لیے اسنے سخت محنت کی ہے۔ اب ویزوں اور ورک پرمٹ جاری نہ ہونے کی وجہ اس کا یہ خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
گلف نیوز نے ہیومن ریسورس کی وزارت سے اس حوالے سے بات کی جس کا جواب درج ذیل ہے:
متحدہ عرب امارات کی ہیومن ریسورس کی وزارت کے مطابق ایسے افراد جو امارات سے باہر ہیں ان کے لیے ورک پرمٹ یا ملازمت کے لیے درکار اجازت نامے کے اجرا پر تاحال پابندی عائد ہے۔
تاہم ییومن ریسورس وزارت کے مطابق ایسے افراد جو اس وقت متحدہ عرب امارا میں مقیم ہیں، ان کے لیے ورک پرمٹ عام حالات کے مطابق جاری کیا جا رہا ہے۔ بیشک وہ فرد رہائشی ویزے پر مقیم ہے یا سیاحتی ویزے پر۔
دئی میں ویزے کے متعلق معاملات کو دیکھنے والا ادارے آمر سنٹر کے مطابق ملازمت کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کے لیے وزارت ہیومن ریسورس کی اجازت درکار ہوگئی۔
Source : Gulf News







