سپورٹسمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں 8 بہترین ٹیمیں دوبارہ شرکت کریں گیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منظور شدہ اور امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے لائسنس شدہ دنیا کا 10واں انٹرنیشنل ایونٹ ہے جس کا چوتھا سیزن ابوظہبی میں جنوری 28 سے شروع ہوگا اور 6 فروری 2021 تک جاری رہے گا۔

یہ لیگ ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹٰیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس لیگ میں 2019 میں شرکت کرنے والی 8 ٹٰیموں نے 2021 کی لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ جن میں ٹیم ابوظہبی، مراٹھا عرابیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دکن گلیڈی ایئٹرز، قلندرز، دلی بلز، ناردرن واریئرز، اور پونے ڈیولز شامل ہیں۔

دفاعی چمینئن مراٹھا عرابیئن کے مالک پرویز خان، راجو لیئر، اور انوراگ مہیشوری ہیں۔ جبکہ 2019 رنر اپ دکن گیڈی ایئٹرز کے مالک گاؤرو گرور ہیں۔

جبکہ ٹیم ابوظہبی کے مالک ابوظہبی کرکٹ ہے اور اسے ابوظہبی سپورٹس کونسل چلاتی ہے۔  اور قلندرز کے عاطف رانا ہیں۔

ان تمام ٹیموں نے ٹی 10 2021 میں شرکت کی حامی بھری ہے۔ لہذا اس سال بھی ٹی 10 لیگ توجہ کے مرکز رہے گی۔ اور ایک اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

ٹی 10 سپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین اور معاؤن بانی شاجی الملک کا کہنا تھا کہ”ہمیں خوشی ہے تمام ٹٰمیوں کے مالکان نے ٹی 10 کے ایک اور سیزن میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان سے یہ ثابت ہوتا کہ ٹیم مالکان کا 10 اوور کی اس کھیل میں اعتماد کرتے ہیں۔”۔

خیال رہے کہ ٹی 10 میں 10 اوور پر مشتمل میچ ہوتا ہے جو تقریبا 90 منٹوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔ جیسے کہ ایک فٹبال کا میچ ہوتا ہے۔ اس لیے ٹی 10 کو کرکٹ لیگز میں تیز ترین لیگ سمجھا جاتا ہے۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button