پاکستانی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

فخر زمان کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلا دی، سیمی فائنل پر پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے

بنگلورو: ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز سے 21 رنز آگے رہا۔

پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز ئے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

 

فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

 

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میٹھڈ نافذ ہوگیا تھا اور پاکستان کو 19.3 اوورز میں 182 رنز درکار تھے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ہیں جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔

 

اوپنر فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 69 گیندوں پر 106 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 47 رنز کے ساتھ  ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ میں 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے، 19.3 اوورز میں پاکستان کو 182 رنز بنانے ہوں گے۔

 

نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا اور کانوے نے میچ کا شاندار آغاز کی، کیویز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 401 رنز بنائے، اوپنر راچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 95 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی بولرز پر لاٹھی چارج کی۔

گلین فلپس نے 41، چیپ مین نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 39، ڈیوون کونوےنے  35 اور ڈیرل مچل نے  29 رنز بنانے  جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے وسیم جونیئر 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button