پاکستانی خبریں

میانوالی تربیتی ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔9 دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی ۔۔ پاک فضائیہ کے میانوالی تربیتی ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ہوائی اڈے میں داخل ہوتے وقت تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کومبنگ اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد حملے پر بروقت اور انتہائی موثر جواب دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا، غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ہلاک شدہ تینوں دہشتگردوں کو ہوائی اڈے میں داخل ہوتے وقت ہلاک کیا گیا، انتہائی برق رفتار جوابی وار نے بقیہ 3 دہشتگردوں کو بھی تنہاء کر دیا، کومبنگ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام 9 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

 

سیکورٹی فورسز نے پوری کامیابی کے ساتھ یہ انتہائی پیچیدہ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اہلکاروں اور اثاثوں کی ہر ممکن حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا۔ حملے کے بعد نواحی علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے
کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آپریشن
کا برق رفتار اور پیشہ وارانہ اختتام، امن دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے،مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے، مادر وطن
کے تحفظ بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button