سٹوریمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایسا گھرانہ بھی ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی جشن آزادی مناتے ہیں

بیوی کا تعلق بنگلور جبکہ شوہر کا تعلق کراچی سے جبکہ بچے سارے پاکستانی ہے

(خلیج اردو ) دبئی میں پاکستانی نژاد مرد کی بھارتی خاتون سے کامیاب شادی۔کو 29 سال ہوگئے ہیں ۔بیوی کا تعلق بھارت کے شہر بنگلور جبکہ شوہر کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے جبکہ بچے سارے پاکستانی ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے توڈوری مسیخ کہتا ہے کہ اس کی بیوی کیترن سے پہلی ملاقات کرامہ میں ایک بس سٹاپ پر ہوئی ۔ پانچ سال تعلق رہنے کے بعد گھر والوں کی رضا مندی سے دبئی میں شادی ہوئی ۔ شادی کے 29 سال بعد بھی دونوں نے اپنی قومی شناخت کو تبدیل نہیں کیا ۔

کیترین بیان کرتی ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو باہمی محبت اتفاق اور رواداری کی ثقافت سے روشناس کرایا ہے ۔ کیترین متعدد بار کراچی گئی ہے جبکہ اسکا شوہر اور بچے بھی بنگلور جاچکے ہیں ۔ مگر پاکستان اور بھارت میں سیاسی تناو کی وجہ سے وہ باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ممالک نہیں جاسکتے ۔

کیترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جا کر کبھی مجھے کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور ایسے ہی میرے شوہر کو بھارت میں کبھی کوئی مسلہ درپیش نہیں آیا ۔ کیترین کے تینوں بچے جوشوعہ، ڈینیل اور رائینا کو پاکستانی شہریت مل چکی ہے ۔ کیترین کہتی ہے کہ ہمارے گھر میں دونوں ممالک کی جشن آزادی شوق سے منائی جاتی ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے ہم پاکستانی یا بھارتی ریستوران میں کھانا کھانے جاتے تھے مگر اس سال دونوں کی جشن آزادی اپنے گھر میں بنانے کا پلان ہے جس کے لئے مینے تیاری کرلی ہے ۔کیترین نے کہا کہ میں جمع کو پاکستانی ناشتہ تیار کرونگی جبکہ ہفتہ کو بھارتی کھانے سے میزبانی کرونگی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button