خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات نے 2023 میں حکومت کے لیے پانچ ترجیحات کا اعلان کردیا۔ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم و حاکم دبئی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
قومی شناخت اور کنسالوڈیشن،ماحولیات اور پائیداری ،تعلیمی نظام اور اس کے وژن، اشارے اور نتائج کی ترقی، اماراتیت اور اس کی سرعت جبکہ متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینا شامل ہے۔
شیخ محمد نے کہا کہ 2022 میں متحدہ عرب امارات 339 ترقیاتی، اقتصادی اور سماجی اشاریوں میں دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل تھا۔ آج ہم 2023 میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں جس میں ہم خود سے مقابلہ کرتے ہیں اور وقت کے خلاف دوڑتے ہیں، تاکہ ہمارا ملک دنیا کا بہترین ملک بن جائے۔
Source: Khaleej Times