پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں، اب سنسداد دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہونگے۔قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ

خلیج اردو

اسلام آباد: قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر قومی قیادت کے اہم فیصلہ۔۔وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس دہشتگرد گروہوں سے مذاکرات نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

 

اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹاولریین پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ معیشت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوئے۔ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلیے حکومت اقدامات لے گی ،ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کیلیے ادارے مل کر کام کریں گے ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام ادارے ملکی معیشت کیلئے مل کر کام کریں گے۔

 

فورم نے معیشت کی بحالی کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی کو بھی معاشی عدم استحکام لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ملک دشمنوں کےایجنڈے کو آگے بڑھانے اور معیشت کو نقصان پہنچانے  والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button