خلیج اردو
ابوظبہی : ایک پاکستانی شہری گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوا ہے۔ یہ دھماکہ ابوظبہی میں پیر کے روز ہوا تھا۔
دھماکہ میں دو افراد شہید اور ایک سو بیس زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 64 افراد معمولی زخمی اور 56 افراد کو درمیانے زخم آئے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی سفارتخانے نے تصدیق کی تھی کہ گیس دھماکے میں ایک بھارتی شہری بھی ہلاک ہوا تھا۔
ابوظبہی پولیس نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یک جہتی اور اظہار تعزیت کی ہے۔
منگل کے وز ابوظبہی محمکہم صحت نےتصدق کی ہے کہ تمام زخم گیس دھماکے کی وجہ سے ہے۔
یہ واقعہ الخالدیہ مال اور شائننگ ٹاور کے قریب ایک علاقے میں پیش آیا جو گنجان آباد ہے، جہاں کئی رہائشی عمارتیں اور ریستوراں ہیں۔
یہاں آباد افراد میں سے بڑی تعداد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہیں جبکہ باقی کا تعلق عرب ممالک اور فلپائن سے ہے۔
Source: Khaleej Times