
خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر کبھی بھی ترجیح نہیں تھی کہ مہنگائی کو کم کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا احساس ہے اور عام آدمی کی ضرورتوں سے واقف ہوں اور شرمندہ ہوں کہ جو اقدامات کیے ان سے مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی۔
تاہم وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کم کرنا ان کی ترجیح ہرگز نہیں تھی۔ میں تو آیا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا سکوں۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب دکانداروں، صنعتکاروں اور سب کو ٹیکس دینا ہوگا،چھوٹے دکانداروں کوسالانہ 36ہزارٹیکس دینا ہی ہوگا،انہوں نے آئندہ سال نئے ٹیکسوں کی خبربھی دے دی۔
وزیرخزانہ نے نویدسنائی کہ آئندہ دوہفتوں میں روپے پردباؤ کم ہوگااورڈالرکی قیمت کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا درآمدات پرلگی پابندی کومرحلہ واراٹھایا جائے گا۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کا نیا گورنر لگادیں گے۔ اس سے معاشی سمت واضح ہو جائے گی۔
Source: Khaleej Times