خلیج اردو
بیجنگ: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزی مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا ایک وفد بھی موجود ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
.#PMShehbazinChina meets Xi Jinping President of the People's Republic of China. The meeting starts in Great Hall of the People Government office in Beijing. pic.twitter.com/y2eyh94DLO
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 2, 2022