
خلیج اردو
شارجہ میں اتحاد ریل اسٹیشن ایکسیس روڈز پروجیکٹ کے تحت سڑکوں پر تعمیراتی کام کے باعث یونیورسٹی سٹی اور انسٹی ٹیوٹس لینڈ کے اطراف ٹریفک روٹس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بدھ 26 اگست سے صنعتی علاقہ 17 سے یونیورسٹی برج کے راستے یونیورسٹی سٹی جانے والی سڑک کو جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔ سڑک پر دونوں سمتوں میں دو دو لین ٹریفک کے لیے دستیاب ہوں گی۔
دوسری جانب صنعتی علاقہ 17 سے ملیحہ روڈ کی جانب جانے والی سڑک جزوی طور پر بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔
شارجہ انگلش اسکول، نیستو ہائپر مارکیٹ اور قریبی سروسز کی جانب جانے والے ڈرائیورز کے لیے متبادل راستے دستیاب ہوں گے۔
حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک تاخیر سے بچنے کے لیے منظور شدہ متبادل راستے، رہنما سائن بورڈز اور روڈ سیفٹی ہدایات پر عمل کریں۔ یہ ٹریفک تبدیلیاں 5 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
یہ منصوبہ اتحاد ریل اسٹیشن ایکسیس روڈز پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور ٹریفک کی روانی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔







