
خلیج اردو
نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے حاشیے پر یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزرائے خارجہ نے دونوں اطراف سے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
H.H. Sheikh Abdullah bin Zayed Al Nahyan, Minister of Foreign Affairs & Int. Cooperation meets H.E. Bilawal Bhutto Zardari, Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Pakistan, discusses bilateral relations and ways to enhance it, on sidelines of 77th UNGA in New York pic.twitter.com/L02aDhgQUX
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 24, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔شیخ عبداللہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی ہے۔دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ بلاول نے حالیہ تباہ کن سیلاب، متاثرین کی حالت زار، ریلیف کی دستیابی پر روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے امور پر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے فراغدلانہ، برادرانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ حکام بھی ہمراہ تھے۔