خلیج اردو
07 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعظم نے جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داران کا پتہ لگایا جا سکے۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ٹرین کو گھوٹکی کےمقام پر پیش آنے والےہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 مسافروں کی اموات پربےحد رنجیدہ ہوں۔ وزیر ریلوےکو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلئے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
Shocked by the horrific train accident at Ghotki early this morning leaving 30 passengers dead. Have asked Railway Minister to reach site & ensure medical assistance to injured & support for families of the dead. Ordering comprehensive investigation into railway safety faultlines
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 7, 2021
انہوں نے کہا ہےکہ ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی نشاندہی کیلئے جامع تحقیقات کے احکامات بھی صادر کر رہا ہوں۔
آج پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے میں 30 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان ہونے والے ٹھکراؤ کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
Source : Khaleej Times







