
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور چین کا جوائنت وینچر جے 10 سی طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان، چین دوستی کا ایک لازوال شاہکار جے ٹین کے 10 میں سے 6 جے ٹین طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
جے ٹین طیارے جلد پاک فضائیہ میں باضابطہ طور شامل ہوں گے۔ یہ طیارہ نصب شدہ میزائل ٹیکنالوجی اور ریڈار سسٹم کی وجہ سے کئی حوالوں سے منفرد ہیں۔
پاک فضائیہ کے پہلے 6 جے ٹین طیارے وطن پہنچ گئے۔
جدید ترین جے 10 پاکستان، چین دوستی کا ایک لازوال شاہکار ہے۔ جے ٹین طیارے جلد پاک فضائیہ میں باضابطہ طوپر شامل ہوں گے۔ pic.twitter.com/kueN9rBYaC
— Khaleej Urdu (@Khaleejurdu) March 4, 2022
نیم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ ملکی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ چینی ساختہ جدید ترین "جے 10 سی” طیاروں کی شمولیت سے ملکی فضائی دفاع کئی گنا مضبوط ہو گا۔
چین کا تیار کردہ "جے 10 سی” سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے۔ طیارہ جدید ترین ائیسا ریڈار کی بدولت بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس اور 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاکستان میں ذرائع ابلاغ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کی ضروریات کے مطابق "جے 10 سی” طیارے میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ طیارے پاک، چین مشترکہ مشق شاھین میں بھی حصہ لے چکا ہے۔