خلیج اردو آن لائن: سیہا کی ایمبیولیٹری ہیلتھ کیئر سروسز کی جانب سے منگل کے روز ابوظبہی میں داخلے کے خواہشمند افراد کے لیے لیزر ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سنٹر لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی، سیہا نے ایک بیان میں کہا۔”پہلے مرحلے یہ سہولت ابوظہبی میں زید اسپورٹس سٹی اور کارنچے میں اسکریننگ مراکز جبکہ العین میں الحلی اور مینا راشید، الخوانیج ، راس الخیمہ اور فوجیرہ میں قومی اسکریننگ مراکز میں مہیا کی جائے گی”۔
ابو ظہبی میں داخلے کے خواہش مند افراد کو ٹیسٹ سے پہلے سیہا ایپ سے بکنگ کروانا ہوگی اور اس ٹیسٹ کی فیس 50 درہم ادا کرنا ہوگی۔
ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ لیا جائے گا، جس کا رزلٹ کچھ منٹوں میں آجاتا ہے۔ ٹسیٹ کے رزلٹ میں اگر منفی آٰیا تو آپ کو ایک میسج مل جائے گے جس کے بعد آپ کو 48 گھنٹے کے اندر اندر ابو ظہبی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
تاہم سیہا کے مطابق اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو اسی وقت کورونا کے لیے مخصوص سواب ٹیسٹ کیا جائے گا اور اس کے رزلٹ آنے تک متعلقہ شخص کو اپنے گھر میں رہنا ہوگا۔
نئی سروس کے بارے میں اے ایچ ایس کے چیف آپریشنز آفیسر ڈاکٹر نورا الغیثی نے بتایا کہ ” ابوظہبی میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کے سفر کو آسان بنانے کے لئے اسکریننگ سنٹرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ” اس ٹیسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے لوگوں سیہا ایپ سے بکنگ کروانی ہوگی اور مقررہ اوقات پر سنٹر آ کر اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی ٹیسٹ کروا لیں گے۔
ابوظہبی اور العین میں ڈرائیو تھرو اسکریننگ مراکز ہفتہ سے جمعرات کو صبح 8 سے شام 8 بجے تک کام کریں گے۔ جبکہ امارات کے شمالی علاقے میں واقع سنٹرز ہفتے میں سات دن صبح دس بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔
Source: Emirates News Agency







