متحدہ عرب امارات

افواج پاکستان کے تین بڑوں کا دورہ چین ، اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور عسکری حکام سے اہم مذاکرات

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلی حکام پر مشتمل فوجی وفد نے نو سے بارہ جون تک چین کا دورہ کیا ہے جس میں فوجی وفد نے چینی عسکری قیادت اور سرکاری اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی قیادت میں وفد کی چینی عسکری قیادت کے ساتھ اعلی سطح مذاکرات بھی ہوئے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورچین کی عسکری قیادت کے مابین ہونے والے اعلی سطح اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج نے مشکل وقت میں تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون میں وسعت پر اتفاق کا اظہارکیا۔پاکستان اور چین کے مابین عسکری سفارتکاری اور فوجی تعاون ہمیشہ بلندیوں کو چھوتا رہا ہے جبکہ پاک آرمی اور آرمی چیف کو ہمیشہ عزت و تکریم دی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واحد فوجی رہنما ہیں جنہوں نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا ایک روزہ کیا۔ وائس چئیرمین ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوژیا چینی صدر کے بعد اعلی سطح عہدیدار ہیں، اور وہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button