
خلیج اردو
اسلام آباد : بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں اہانت کے بعد صورت حال کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے، مودی سرکار نے نہتے احتجایوں پر بدترین کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔
بھارت میں حکمران پی جے پی کے عہدیداران کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہونے کے بعد کی صورتحال دہلی کے کنٹرول سے باہر ہونے لگی ہے۔۔مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بدترین کریک ڈاؤن کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر دھاوا بول کر براہ راست فائرنگ کی جس سے معدد مسلمان شہری زخمی ہوئے۔مودی سرکار نے نہتے مسلمان مظاہرین کے خلاف پولیس کے ساتھ فوج کا بھی استعمال جاری رکھا ہے۔
انڈین پولیس اور فوج نے پوری طاقت سے پُرامن خواتین مظاہرین پر دھاوہ بول دیا ہے۔ حکومتی تشدد و بربریت کے طرز عمل پر ہندوستان کے متعدد بڑے شہروں میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں۔
بی جی پی کے رہنماؤں کے بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ عرب ممالک سمیت کئی مسلمانوں کی تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔







