خلیج اردو – دبئی کے حکام نے آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے
دبئی نے ’آن لائن ڈیوٹی پروگرام‘ متعارف کرایا ہے- اس کے تحت آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز اور ان کے اہل خانہ کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا اور یہ قابل توسیع ہوگا- غیرملکی کارکن اپنی ان کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ کام انجام دیتے رہیں گے جن کے صدر دفاتر دبئی سے باہر واقع ہیں
اخبار 24 کے مطابق دبئی حکام نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کے تحت غیرملکی پروفیشنلز کو اقامہ دینے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط مقرر کی ہیں-
اقامہ لگواتے وقت پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے-
دبئی میں کم از کم ایک سال تک کا میڈیکل انشورنس موثر ہو-
کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک سال تک کی ملازمت کا معاہدہ بھی منسلک ہو-
مزید پڑھیں
غیر ملکی کارکنان کے لیے ’پیشگی چھٹی‘
آخری تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا-
کم از کم تنخواہ 5 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہے-
بینک سے آخری تین ماہ کی تنخواہ سلپ بھی پیش کرنا ہوگی-
اقامہ فیس 287 ڈالر ادا کرنا ہوگی-







