متحدہ عرب امارات

**دبئی میں رئیل اسٹیٹ کی نئی اُڑان، رہائشی خریداروں کی بڑی تعداد کے ساتھ تین ماہ میں 138 ارب درہم کے سودے**

**خلیج اردو**

دبئی: دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی برقرار ہے، تاہم اس بار اضافہ صرف سرمایہ کاروں کی وجہ سے نہیں بلکہ مقامی رہائشیوں کی خریداری سے بھی ہورہا ہے۔

ایس پیس رئیل اسٹیٹ کی سہ ماہی رپورٹ اور پراپرٹی فائنڈر کے اکتوبر کمیونٹی ان سائٹس کے مطابق اب زیادہ تر خریدار دبئی میں گھر رہائش کے لیے خرید رہے ہیں، نہ کہ انہیں بیچنے یا کرائے پر دینے کے لیے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں دبئی میں رہائشی پراپرٹی کے سودوں کی مجموعی مالیت 138 ارب درہم تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ صرف تین ماہ کے دوران 55 ہزار سے زائد معاہدے ہوئے، جن میں 70 فیصد آف پلان اور 30 فیصد ریڈی پراپرٹی سے متعلق تھے۔

ایس پیس رئیل اسٹیٹ کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل استحکام اور گہرائی دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ مختلف خریدار طبقات سے مسلسل طلب برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button