
خلیج اردو
دبئی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں اور پرانے غیر فعال لائسنسوں کے باعث 28 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان میں سے کئی گاڑیوں کے لائسنس کئی سالوں سے تجدید نہیں ہوئے تھے، جبکہ متعدد پر بھاری جرمانے عائد تھے۔
قانون کے مطابق وہ تمام گاڑیاں جن پر 6 ہزار درہم سے زائد کے جرمانے واجب الادا ہوں، انہیں ضبط کیا جا سکتا ہے۔ دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے لائسنس کی بروقت تجدید کریں اور ٹریفک جرمانے فوری ادا کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔







