متحدہ عرب امارات

دبئی ٹورازم نے انسداد کووڈ 19 کے احتیاطی اقدامات کی عدم پیروی پر 4 مقامات بند ، 14 کے پرمٹ معطل اور 19 کو حتمی انتباہ جاری کردیا

خلیج اردو  – یاحت و کاروباری مارکیٹنگ کے محکمہ (دبئی ٹورازم) نے تمام سیاحتی مقامات پر کووڈ 19 سے بچاؤ کے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی پیروی نہ کرنے پر چار مقامات کو بند ، دیگر 14 کے پرمٹ معطل اور 19 دیگر کمپنیوں کو حتمی انتباہ کا اجراء کردیا –

دبئی ٹورازم نے واضح کیا ہے کہ انسداد کووڈ 19 کیلئے اور اس کے بعد بحالی کی خاطر کیئے جانے والے دبئی حکومت کے اقدامات و حکمت عملی کے نتائج کو محفوظ بنایا جانا لازمی ہے تاکہ عالمی سیاحت میں دبئی کو محفوظ ترین مقام بنانے کو مزید تقویت بخشی جاسکے ۔ سفر و سیاحت کی عالمی کونسل نے دبئی کو محفوظ سفری مہر عطا کی ہے جوکہ اس وباء کیخلاف دبئی کی جانب سے کئے جانے والی موثر ترین اقدامات کا ثبوت بھی ہے –

امارات نیوز ایجنسی  کے مطابق دبئی نے ان اقدامات کیلئے ‘ دبئی ایشورڈ’ سٹیمپ جیسے اقدام کا اجراء کررکھا ہے جس کے تحت ہوٹلز ، ریٹیل مقامات اور دیگر پرکشش مقامات کو محفوظ بنانے کا سرٹفکیٹ دیا جاتا ہے تاکہ ہر کسی کی صحت اور بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ دبئی ٹورازم کا کہنا ہے کہ امارت کی قیادت نے ہمیشہ مہمانوں اور مقیم لوگوں کی صحت وبھلائی کو اولین ترجیح دی ہے ، اسی تناظر میں ہر کسی کو احتیاطی اقدامات کی پیروی کیلئے تلقین بھی کی جاتی ہے تاکہ دبئی کو مکمل بحال کیا جاسکے –

اس وباء کے آغاز سے ہی دبئی میں تمام متعلقہ فریقین اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں کی گئی ہیں ، اس تناظر میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کے نفاذ اور ان کی پیروی کیلئے بھرپور زور بھی دیا جاتا ہے ۔ دبئی ٹورازم کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنانے اور سیاحتی شعبہ کے استحکام و ترقی کیلئے احتیاطی اقدامات کی پیروی ناگزیر ہے –

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے مرتب کردہ ہدایات پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے انسپکٹرز نے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ دبئی ٹورازم کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جس میں جرمانے عائد کرنا اور مقامات کی بندش جیسے اقدام شامل ہیں ۔ ہرشعبے کے سرکاری اور نجی اداروں کیلئے اس بارے میں تفصیلی ہدایت نامے جاری کیئے گئے ہیں ، اس کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مقامات کو مسلسل جراثیم سے پاک رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button