خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : دبئی پولیس بہت سے حوالوں سے بے مثال ہے اور اکثر عالمی سطح پر دبئی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف بھی کیا جاتا ہے۔ جہاں بات عوام کی خدمت کی ہو تو یہ مثالی پولیس پیش ہ
پیش رہیتی ہے۔
گزشتہ سال پولیس نے 175 ایسے حادثات کا بروقت جواب دے کر لوگوں کو ریکسیو کیا جو گاڑیوں ، لفٹ ، وادیوں اور آگ لگنے والے مقامات پر لوگوں کو پیش آئے جہاں سے انہیں بچایا گیا۔
گزشتہ سال کی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کی ڈیفیکلٹ مشن یونٹ کے ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل یحی محمد نے کہا کہ پولیس کے اس خصوصی مشن نے ہنگامی صورت حال میں اطلاع ملنے پر لوگوں کی فوری مدد کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی ٹیم کو اٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا جو امارات بھر میں لوگوں کی ہنگامی حالات میں مدد کرنے کیلیے دستیاب تھی۔ ان مشنز کو دبئی سول ڈیفنس کی تعاون حاصل تھی۔
کرنل محمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ریکسیو ٹیم نے نو منٹ کے اوسط وقت میں مدد کیلیے اچلاع دینے والوں کی مدد کی۔
Source : Gulf News







