خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : اولاد بڑی نعمت ہے اور اس کے حوالے والدین ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں۔ جہاں بچوں سے پیار اور ان کی نگہداشت کیلیے والدین کی کوششیں فطری ہیں وہاں باحثیت والدین ہمارا فرض بنتا ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں گھر ، اسکول اور معاشرے میں محفوظ ماحول فراہم کریں۔
ایسے میں جب بچوں کا استحصال اور بچوں کی جنسی اور دیگر ہراسگی ایک حقیقت ہے ، ذمہ دار والدین بننا آسان نہیں لیکن اس کے سوا کوئی چارہ بھی تو نہیں۔ آپ کو باحثیت والدین یقین ہے کہ کب آپ کا بچہ گھر سے نکلتا ہے تو وہ محفوظ ہے ؟ گھر میں یا اسکول میں اسے کوئی ہراساں تو نہیں کررہا ہے؟ کیا وہ خاندان کی جانب سے خود کو نظرانداز شدہ تو نہیں سمجھتا اور کسی احساس کمتری میں تو مبتلا نہیں ہے؟
ان تمام حوالے سے شارجہ میں بچوں کی حفاظت سے متعلق ادارے چائلڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سی ایس ڈی جو کہ خاندان امور سے متعلق سپریم کونسل آف فیملی ایس سی ایف اے نے اپنی ویب سائیٹ پر کمیونٹی سروے کا اجراء کیا ہے۔ اس کی مدد سے بچوں کے حفاظت میں آڑے آنے والی وجوہات سے متعلق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سروے سے متعلق سی ایس ڈی ایک مہم کا آغاز کرے گی اور اس میں والدین کی ذمہ داریوں اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مہم چلائی جائے گی۔
سروے کے حوالے سے سوالات ویب سائیٹ پر انگریزی اور عربی میں دستیاب ہیں۔ اس سروے میں اساتزہ ، خاندانوں ، چائلڈ کیئر پروفیشنل سمیت دیگر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور چائلڈ سیفٹی ویب سائیٹ پر موجود ہیں ۔
سی ایس ڈی نے والدین ، اساتزہ ، بچوں کے تحفظ سے متعلق بنے اداروں میں کام کرنے والے افراد سے بچوں کے تین بڑے مسائل سے متعلق پوچھا جائے گا۔ یہاں نوجوانوں سے بھی سروے میں حصہ لینے اور اہم مسائل کے بارے میں پوچھا ہے۔ بچوں کی ہراسانی اور انہیں نظر انداز کئے جانے ، سائبرکرائم اور گھروں میں ہونے والے واقعات میں سے ترجیحات پوچھے گئے ہیں۔
Source : Gulf News







