متحدہ عرب امارات

دبئی 2040 میں کیسا ہوگا ؟ شیخ محمد نے اگلے بیس سالوں کی منصوبہ بندی بتا دی

خلیج اردو
13 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ہم نے دبئی کی شہری آبادی کے حوالے سے 2040 کے اہداف بتا دیئے ہیں۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ دبئی کو دنیا کا بہترین شہر بنا لیں۔ اس حوالے سے اگلے سالوں میں معاشی اور تخلیقی سرگرمیوں دوگنی ہوں گی ، ہمارے سمندری ساحلوں میں 400 فیصد اضافہ ہوگا اور دبئی کے قدرتی وسائل میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔

دبئی کا شہری علاقوں سے متعلق منصوبہ اگلے 20 سالوں میں دنیا میں نمایاں مقام پانا اور عوام کو ہر حوالے سے نمبر ون شہر دینا ہے۔ ہم اسے آئندہ کے جغرافیائی اور معاشی ترقی کے حوالے سے مثالی بنائیں گے۔

ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے منصوبوں میں کامیاب بنائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button