متحدہ عرب امارات

دوبئی اور العین کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی بھی کی ہے

(خلیج اردو دوبئی ) دوبئی اور العین کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش ۔ متحدہ عرب امارات نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی کے مطابق دوبئی کے سیح آل سلام اور مورقعیب کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے جسکے علاوہ العین کے کچھ مقامات پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

https://twitter.com/NCMS_media/status/1283760101401264133?s=20

محکمہ موسمیات نے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی بھی کی ہے جس میں مٹی اور ریت کے طوفان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے گاڑیاں چلانے والوں کو اختیاط برتنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ان مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

https://twitter.com/NCMS_media/status/1283759173734477831?s=20

محکمہ موسمیات کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تیز بارش کو رکارڈ کیا گیا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button