
خلیج اردو ویب ڈیسک 16 جولائی-2020
چین میں ایک خاتون نے عمارت کی لفٹ استعمال کرکہ مزید 71 لوگوں میں کرونا وائرس منتقل کردیا ۔مذکورہ خاتون میں بظاہر کرونا وبا کی کوئی ظاہری علامات نہیں تھیں۔
خبررساں ادرے انڈیپنڈینٹ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون 19 مارچ کو امریکہ کے دورے کے بعد چین کے صوبے ہیلونگجیانگ میں اپنے گھر واپس آئی تھی۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے شائع کردہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ خاتون اس علاقے سے آٹھ دن بعد واپس آئی تھی جہاں جب اس علاقے میں آخری کرونا وائرس کیس رپورٹ ہوا تھا۔
محققین کا ماننا ہے کہ اس خاتون نے ، جس کی شناخت کو رپورٹ میں خفیہ کیا گیا ہے نے اپنی عمارت میں لفٹ آلودہ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد متاثر ہوئے۔
خاتون کا سفر سے واپس آنے پر کرونا ٹیسٹ منفی آیا لیکن اسے اپنے گھر میں خود کو الگ تھلگ رہنے کا کہا گیا۔اگرچہ وہ لفٹ میں کسی اور کے ساتھ سوار نہیں ہوئی تھی لیکن بتایا جاتا ہے کہ اس کی پڑوسن اس لفٹ کا استعمال کرنے کے بعد وائرس میں مبتلا ہوگئی۔
اس کے بعد متاثرہ پڑوسی نے اپنی ماں اور ماں کے بوائے فرینڈ کو متاثر کیا جب وہ لوگوں کے کسی دوسرے گروپ کے ساتھ پارٹی میں شرکت کے لئے ان کے گھر گئے تھے۔ وہیں ، فالج کے ایک مریض اور ان کے دو بیٹے جو پارٹی میں موجود تھے انکو بھی یہ وائرس منتقل ہوگیا۔ محققین نے بتایا کہ والد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس نے اور اس کے دو بیٹوں نے پانچ نرسوں اور ایک ڈاکٹر سمیت 28 افراد کو متاثر کیا۔ انہوں نے دوسرے اسپتال میں مزید 20 افراد کو متاثر کیا۔
جب تفتیش کاروں نے اس خاتون کا دوبارہ امریکہ سے سفر کرنے پر تجزیہ کیا تو انھیں پتہ چلا کہ اس کے پاس اینٹی باڈیز ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے پہلے اسے کوویڈ ۔19 تھا۔
رہائشی عمارت میں بڑے پیمانے پر انفیکشن کے بعد ، چینی سی ڈی سی کے اہلکاروں نے لکھا”ہمارا خیال ہے کہ [مسافر] ایک اسمپٹومیٹک کیریئر تھا اور [نیچے کا پڑوسی] عمارت میں لفٹ کی سطح سے رابطے سے متاثر ہوا تھا جہاں وہ دونوں رہتے تھے۔ .
انہوں نے مزید کہا ، "ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ کس طرح ایک بھی اسمپسومیٹک سارس-کو -2 انفیکشن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کمیونٹی ٹرانسمیشن ہوسکتی ہے۔”
بشکریہ:خلیج ٹائمز






