خلیجی خبریں

ام القوین:متحدہ عرب امارات کی کرنسی کی توہین کرنے پر نوجوان گرفتار۔

یہ گرفتاری سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 16 جولائی 2020

متحدہ عرب امارات کی کرنسی کی توہین اور اسے سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس نے جمعرات کو پریس ریلیز میں بتایا۔

محکمہ برائے جرائم اور تفتیش کے ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر حامد متار بن اجیل نے بتایا ہے کہ ای کرائم ٹیم نے اس نوجوان کی ایک ویڈیو پر نظر رکھی جو قومی کرنسی کی توہین کررہا تھا پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بریگیڈ بن اجیل نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ، نوجوان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار نہیں کیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ام القوین پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل 29 کے مطابق ، جو بھی شخص متحدہ عرب امارات یا اس کے کسی بھی ادارہ کی ساکھ ،وقار کو نقصان پہنچانے کی نیت سے آن لائن معلومات ، خبریں یا ڈیٹا شائع کرتا ہے اسے جیل و جرمانے کی سزا کے ساتھ ایک ملین درہم تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button