متحدہ عرب اماراتعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

دبئی کے ایک اسپتال نے ایک مزدور کارکن کے میڈیکل بل میں 762,000 درہم سے زائد رقم کو معاف کردیا ہے۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 16-جولائی-2020

دبئی کے ایک اسپتال نے ایک ہندوستانی مزدور کارکن کے میڈیکل بل میں 762,000 درہم سے زائد رقم کو معاف کردیا ہے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ راجیش لنگایا اوڈانالا کو کويڈ ۔19 مثبت آنے کے بعد 23 اپریل کو دبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے 80 دن تک علاج کرایا جس کے تحت اسے 762،555 درہم کا بل پڑا۔

منفی رپورٹ کے بعد ، اوڈانالا کے اہل خانہ نے انہیں واپس بلانا چاہا لیکن وہ اس بل کی ادائیگی میں ناکام رہے۔ ہندوستانی قونصل خانہ نے مداخلت کی اور ہسپتال کو ایک خط لکھ کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بل معافی کی اپیل کی۔

قونصل خانہ نے اسپتال کو اپنے خط میں کہا کہ "تازہ ترین طبی اطلاعات کے مطابق ، ہم سمجھ گئے ہیں کہ راجیش ٹھیک ہوچکا ہے اور اور اس حالت میں ہے کہ اُسے ہسپتال سے خارج کیا جا سکتا ہے ۔ اُس کے اہل خانہ جلد از جلد اسے ہندوستان واپس بلانے کی درخواست کررہے ہیں اور انہوں نے اسپتال کی طرف سے بھاری اخراجات برداشت کرنے  سے معذوری کا اظہار کیا ۔

اسپتال نے قونصل خانے کے خط کا مثبت جواب دیا اور مریض کو بغیر کسی بل کی ادائیگی کے فارغ کردیا۔ قونصل خانے میں قونصل پریس انفارمیشن اینڈ کلچر نے بتایا ، "ہم دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس بڑے بل کو معاف کرنے اور اسے ہندوستان واپس جانے کی اجازت دے کر انسانیت کے لیے عظیم کام کیا۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button