متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال گیارہ ہزار ترمیم شدہ گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 16-جولائی-2020

متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال کے دوران گیارہ ہزار سے زائد گاڑی مالکان کو ترمیم شدہ (Modified) گاڑیاں چلانے کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔ایسی گاڑیاں سڑکوں پر شور پھیلاتی ہیں اور آلودگی کا باعث بنتی ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ان ڈرائیورز میں سے اکثریت نوجوان لڑکوں کی تھی جو رہائشی علاقوں میں گاڑیوں پر کرتب دکھاتے ہیں اور شور پھیلاتے ہیں۔ان کی وجہ سے عام آبادی بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہے۔

وفاقی ٹریفک قانون کی شق نمبر 20 کے مطابق ایسے کوئی بھی ڈرائیور جو ترمیم شدہ گاڑی چلاتے ہیں ان کو بطور سزا 2 ہزار درہم جرمانہ اور 12 بلیک پوائنٹس دئیے جاسکتے ہیں۔گاڑی میں بلند آواز میں گانے سننے کی سزا 400 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ٹریفک حکام نے بتایا کہ ترمیم شدہ کاروں سے شور مچانے کا رواج دوسرے ڈرائیوروں کے لیے پریشان کن اور روڈ استعمال کرنے والوں اور آس پاس کے رہائشیوں کے لئے خوفناک ہوتا ہے۔ان گاڑیوں کے ساتھ سڑک کے ساتھ چلنے والے راہگیروں کو خوف آتا ہے اور ان کی حفاظت کو خطرات درپیش ہوتے ہیں۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ سڑکوں پرترمیم شدہ کار چلانے والے ڈرائیورز کو روکا جائے گا ، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شور پیدا کرنے کے لئے گانوں کو تیز کرنے پر پابندی عائد ہے۔

نوجوانوں کو عوامی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں ریسنگ کے سے بھی منع کیا گیا ہے کیونکہ اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button