متحدہ عرب اماراتمعلومات

شارجہ میں جلد جنگل سفاری پارک کھولنے کا اعلان۔

توقع ہے کہ یہ پارک نومبر تک کھل جائے گا۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 16 جولائی-2020

شارجہ کے ال دھید علاقے میں رواں نومبر میں ایک نیا منصوبہ جو جنگل سفاری کے نام سے ہوگا شروع کردیا جائے گا۔ سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد ال قسیمی نے آج اس بات کا اعلان کیا۔

اس جنگل میں محتلف جانوروں کو قدرتی ماحول دینے کے لیے تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار درختوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔
اس بات کا اعلان شارجہ کے حکمران نے ال خط ال مبشد ٹی۔وی شو میں بذریعہ کال کیا۔

اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ اس منصوبے میں روزانہ اوسطاً 50 ہزار مکعب لیٹر پانی استعمال ہوگا ۔ماحول دوست منصوبہ بنانے کے لیے پہلے سے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بناکر اس منصوبے میں صرف کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button