خلیجی خبریں

سعودی خواتین کو آزادانہ اپنی مرضی سے اکیلے الگ گھر میں رہنے کی اجازت دے دی گئی

خلیج اردو ویب ڈیسک 16-جولائی-2020

سعودی عرب کی ایک عدالت نے خواتین کو بغیر اجازت کے آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کی اجازت دی ہے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص کے نے اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں اس نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے کنبے کے گھر سے غیر حاضر ہے۔

امارات الیوم کی مطابق اس اہم فیصلے کے بعد سعودی عرب میں خواتین کو کسی سے اجازت حاصل کیے بغیر الگ رہائش رکھ سکتی ہیں۔

سعودی وکیل ، عبدالرحمن ال لہہم نے کہا کہ عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ جاری کیا ہے جس سے خواتین کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کی اجازت مل سکتی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عورت کا خود سے الگ رہنا جرم نہیں ہے۔انہوں نے اس خاتون مؤکل کا شکریہ ادا کیا ، جس نے اپنے حق کا دفاع کیا ، اور 2017 سے جاری اس کیس کو جیت لیا۔

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button