متحدہ عرب امارات

دبئی سپر مارکیٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا برا انجام

دبئی کی ایک عدالت نے 30 سالہ فلپائن نژاد خاتون کو ہراساں کرنے پر اردن کے شہری پر فردجرم عائد کردی

(خلیج اردو) دوبئی سپر مارکیٹ میں ایک 30 سالہ فلپائن نژاد خاتون کو ہراساں کرنے پر اردن کے شہری پر فرد جرم عائد کردی

 خاتون آلرشدیہ میں سبزی اور پھل خریدنے کے لئے دکان پر گئی جہاں پر ایک اردنی شخص نے اسکو پیچھے سے ہاتھ لگایا ۔

خاتون نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر کیمرے کی مدد سے شخص کی پہچان کی گئی اور اسکو گرفتار کرلیا گیا ۔ 41 سالہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس پر دوا کا اثر تھا اس لئے خاتون کو ہاتھ لگ گیا ۔

عدالت نے گواہان کی روشنی میں اس شخص پر فرد جرم عائد کردی جو کہ دبئی پولیس کی تحویل میں ہے ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button