خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شاہ محمود قریشی کا پاکستان قونصلیٹ دبئی کا دورہ

خلیج اردو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز پاکستان قونصلیٹ دبئی کا دورہ کیا جس میں قونصلر جنرل آف پاکستان حسن افضل خان،سفیر پاکستان افضال محمود، ایچ او سی گیان چند، پاسپورٹ قونصلر نعمان اکرم، ویزہ کونسلر حسن طارق، ارسلان ستی، سلیم سلطان، پریس قونصلر مسز شازیہ سراج اور دیگر افسران و سٹاف نے پھولوں کے ساتھ استقبال کیا.اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے قونصلر سروسز ہال کا افتتاح کیا.جہاں ون ونڈو سسٹم شروع کر دیا گیا ہے .حسن افضل خان نے سفیر پاکستان افضال محموداور شاہ محمود قریشی کو پاکستانی کمیونٹی کو دی گئی سہولتوں کے بارے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا اور سروسز ھال کا وزٹ بھی کروایا.

اس موقع پر وزیر خاجہ نے پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں قونصلر سروسز کو بہتر بنانے کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں، پاور آف اٹارنی کی تصدیق کو ڈیجیٹایز کر دیا گیا ہے،وراثت سرٹیفکیٹ کیلئے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا جس میں ہم بہتری لائے ہیں،روشن ڈیجیٹل پاکستان کو بہت پذیرائی ملی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری اور بہتر منافع فراہم کرنے کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ متعارف کروایا گیا ،ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ کا حق دلا رہے ہیں، اس کے اثرات آپ کو آنے والی دہائیوں تک نظر آتے رہیں گے،جب آپ کو ووٹ کا اختیار ملے گا تو پالیسی سازی میں آپ کی آواز کو تقویت ملے گی،آج پاکستانی، برطانیہ اور امریکہ کی پارلیمان میں جگہ بنا رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل بنایا تاکہ عوام الناس کی شکایات کو سنا جائے اور ان کی مشکلات حل ہو سکیں،ہم نے وزارت خارجہ میں ایف ایم پورٹل قائم کیا تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے،ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کیلئے "ایف ایم آنرز لسٹ کا اجراء کیا،سپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے فیصلہ کیا کہ وہ کرونا وبا کے دوران ہسپتال جانے مریضوں کو مفت لے کر جائیں گے -اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button