دبئی(خلیج اردو): دبئی میں ماتحت عدالت نے ایک سرمایہ کار کو خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ سرمایہ کار ایک معروف کمرشل سنٹر میں جرم کا ارتکاب کیا۔
متائثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک کمرشل سنٹر میں اجلاس کے بعد باہر آرہی تھی کہ صنعتکار لفٹ میں داخل ہوا اور میرے پھیچے کھڑا ہوا۔ میں لفٹ سے باہر نکلی تو وہ شخص میرا راستہ روکے ہوئے تھا۔
خاتون کے مطابق جب میں نے اس شخص سے ہراساں کرنے کی شکایت کی تو وہ انجان بننے کی کوشش کرنے لگا۔
خاتون نے کمرشل سنٹر کی سیکورٹی اور پولیس کو اطلاع دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعہ کی تصدیق کے بعد پولیس نے 45 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم کو سزا سنائی ۔ جیل کی سزا گزارنے کے بعد مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا.
Source: Gulf News






