
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات روزمرہ کے کرونا کیسز میں ایک ہفتے میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں داخلے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔
ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یومیہ کیسز جون 2022 کے آغاز میں تقریباً 450 سے بڑھ کر 13 جون کو 1,300 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
اس سال جنوری میں روزانہ 3,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اپریل میں کیسز 200 سے نیچے آ گئے تھے۔ تاہم رواں اس ماہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
آج پیر کے روز ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ بعض رہائشی اب بھی کرونا وائرس کے احتیطاطی تدابیر کیلئے پابند ہوں گے۔
ترجمان نے قاعدہ کی خلاف ورزی پر درہم 3,000 جرمانے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ معائنہ کو تیز کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ رہائشی بند جگہوں پر ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
اہلکار نے یہ بھی متنبہ کیا کہ کچھ رہائشیوں نے کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے باوجود گھر میں خود کو آئسولیٹ نہیں کیا۔
حکام کے مطابق دبئی میں کوویڈ پازیٹو مریضوں کے لیے تنہائی کی مدت 10 دن ہے۔
دوسری طرف حکام نے کہ اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے الحوسن اپلیکیشن کی معیاد میں الحسن ایپ پر گرین پاس کی میعاد 30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کو منفی ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے بعد 14 دن کا گرین پاس ملے گا۔






