متحدہ عرب امارات

سی آئی ڈی آفسر کا روپ دھارنے والے ملزم کو 5000 درہم جرمانہ کر دیا گیا،ملزم نے سیکیورٹی گارڈ کو بھی ہراساں کیا۔

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک ایک 39 سالہ شخص کو سی آئی ڈی افسر کی نقالی کرنے اور سیکیورٹی گارڈ کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین سال قید اور 5,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متائثرہ سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ ایک شام اپنے کام کی جگہ پر جیب میں ہاتھ ڈال کر چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک شخص اس کے پاس آکر اس سے پوچھا کہ وہ غیر اخلاقی رویہ کیوں اپنا رہا ہے۔

جب سیکورٹی گارڈ نے اس شخص سے اس کا تعارف کرانے کا کہا تو ملزم نے شروع میں یہ کہہ کر جواب دیا کہ وہ عمارت کا جنرل سپروائزر ہے۔ گارڈ نے اس پر یقین نہیں کیا کیونکہ وہ تمام متعلقہ سپراوئزر کو جانتا تھا۔

ملزم گارڈ کے شناختی کارڈ کی تصویر لینے کے لیے آگے بڑھا اور اس شخص نے پھر گارڈ کے چہرے کی تصویر کھینچی اور دعویٰ کیا کہ وہ سی آئی ڈی افسر ہے۔

سیکورٹی گارڈ نے اپنے سپروائزر کو ریڈیو پر مطلع کیا، جو فوری طور پر جائے وقوع آیا۔ سپروائز نے اسپاٹ پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔

سی آئی ڈی آفیسر کی نقالی کرنے والے کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس نے تمام الزامات کا اعتراف کیا جس پر عدالت نے قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button